مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم گذشتہ 14 مہینوں سے جاری ہیں۔ بالآخر عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی جنایت کاروں کے خلاف فیصلہ صادر ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین میں صہیونی مظالم کے خاتمے اور عدالت برپا کرنے کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت اور خیر مقدم کریں گے۔ صہیونی جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم کو ختم ہونا چاہئے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کی وعدہ خلافیوں اور دوغلی پالیسی کی وجہ سے فلسطین میں صہیونی جنایات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق ملزمان کی فوری گرفتاری سے انصاف کے تقاضے پورے ہوسکتے ہیں۔ ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے کہ اس فیصلے پر عملدرامد میں تاخیر سے کوئی غلط استفادہ نہ کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ